ماسکو (ارنا) روس کی وزارت خارجہ نے شیراز میں شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس ایران کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو وسعت دے گا۔

رشین نیوز ایجنسی "Tass" کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ماسکو اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس جرم کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی کے ساتھ مزید تعاون کے لیے تیار ہیں۔

 13اگست 2023 کی شام کو ایک تکفیری ایجنٹ اسلحہ لے کر حضرت احمد بن موسیٰ (ع) کے روضہ مبارک میں داخل ہوا اور دروازے سے زائرین اور خادمین پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس واقعے میں اب تک 2 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے5  افراد کا علاج جاری ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu