نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے شاہ چراغ (ع) کے روضے پر دوسری مرتبہ ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پیر کو پریس بریفنگ کے دوران ارنا کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا انتہائی گھناونا فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عبادت میں مشغول عام شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔    

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu