ایران کے وزیر خارجہ نے تہران اور کراچی چیمبر آف کامرس کو ایران اور پاکستان کی معیشت اور تجارت کی ترقی میں موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سفارت خانہ اور قونصل خانے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے لیے پاکستان کے دیگر صوبوں کے چیمبر آف کامرس کیساتھ ضروری فالو اپ کر رہے ہیں۔

کراچی (ارنا) حسین امیر عبداللہیان، جنہوں نے کثیرالجہتی مقاصد کے لیۓ پاکستان کا سفر کیا ہے، انہوں نے جمعہ کی سہ پہر کو دونوں ممالک کے تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ تہران چیمبر آف کامرس اور کراچی چیمبر آف کامرس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی دستاویز پر ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے صحافیوں سے مزید کہا کہ کراچی، پاکستان کے اقتصادی مرکز کے طور پر، اقتصادی تعاون میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

امیر عبداللہیان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تاجروں، اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے نمائندوں کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف  آیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے درمیان دستخط شدہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو اپنے اپنے ممالک میں سب سے بڑا اور فعال چیمبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سفارت خانہ اور مختلف قونصل خانے دوسرے صوبوں کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں ماضی میں بھی باہمی تعاون رہا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ آج کی مشاورت کے بعد یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu