اسلام آباد (ارنا) پاکستانی پریزیڈنٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ، ایران کے وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے وقت، تہران میں پاکستان کے سفیر نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔
عارف علوی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کی کوششیں کی جانی چاہییں۔
پاکستان کے لیے ایران کےعلاقائی مؤقف اور حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے صدر نے کہا کہ ایران خطے کی مظلوم اقوام کا مضبوط حمایتی اور انکے لیے انصاف کا متلاشی ہے، اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ وہ ایران کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تعلقات کو نئی سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔