اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک صیہونی وزیر کے مسجد الاقصی میں داخلے کو خباثت آمیز اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تہران (ارنا) ایران کی وزرارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہنیڈل پر لکھا ہے کہ  صیہونی وزیر خارجہ کا مسجد الاقصی میں داخلہ نہ صرف خباثت آمیز ہے بلکہ اس مقدس مقام پرحملے اور ساری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے  کے مترداف ہے۔

انہوں نے قرآن مجید اور اسلامی مقدسات کی بےحرمتی کے تازہ اقدامات  کا ذکر کرتے ہوئے اسے صیہونیوں کا گھناونا  منصوبہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے روز غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز  کی ادائیگی سے اس وقت محروم کردیا جب صیہونی حکومت کے وزیر کی سرکردگی میں سیکڑوں صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا ۔ بعض ذرائع نے صیہونی وزیر کی سرکردگی میں مسجدالاقصی پر حملہ کرنے والے صیہونیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب بتائی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu