ایرانی پارلیمنٹ کے اسیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد، عزت ، مصلحت اور حکمت پر توجہ کے ساتھ قومی مفادات ہيں۔
انہوں نے کہا کہ اس بناء پر آج ایران اور روس علاقے کے دو اہم ملک ہونے کے ناطے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں زیادہ تعاون کی پلاننگ کر رہے ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے زور دیا کہ تعاون کا راستہ، ایرانی عوام کی ریڈ لائنوں کے احترام سے گزرتا ہے جس میں ارصی سالمیت اور ایران کے تینوں جزائر پر ایران کی حاکمیت کا جاری رہنا بھی شامل ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل نے پیر 10 جولائی کو اس کونسل کے وزرائے خارجہ کے ماسکو اجلاس کا اختتامی بیان جاری کیا ہے جس کے ایک حصے میں 3 ایرانی جزیروں تنب کوچک، تنب بزرگ اور ابوموسی کے معاملے کو دو طرفہ بات چیت یا عالمی عدالت انصاف کے ذریعے حل کیے جانے کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے اقدام اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اس معاملے پر فوری درعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران میں روسی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu