ایران اور پاکستان کے وزرائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے تہران میں ملاقات اور مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تہران- ارنا۔ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیسرے اجلاس کے پہلے دن ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسیٰ زارع پور نے اپنے پاکستانی ہم منصب صادق افتخار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مفاہمیت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں ممالک  خلا،انفراسٹرکچر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور میسنجر، ڈیٹا ٹرانزٹ، پوسٹ اور فنانشل پوسٹ، ایجوکیشن اینڈ انوویشن، ریگولیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے مواصلاتی وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا تیسرا اجلاس آج (بدھ) تہران میں شروع ہوا جس میں تنظیم کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں 11اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔ یہ اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔  

اجلاس کے پہلے دن ای سی او کے رکن ممالک کے مواصلاتی ماہرین کااجلاس منعقد ہوا جبکہ جمعرات کو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں اجلاس منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu