تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے منگل کے روز تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا اور ہم بھی جلد ہی اپنے نئے سفیر کو [ریاض میں] متعارف کرائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ارنا کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ دو ماہ کی ڈیڈ لائن کے اختتام کے باوجود میرے ساتھی کئی ہفتوں سے ہمارے سفارت خانے اور قونصل خانے کے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے کام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یقیناً جب تیار ہو جائے سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu