تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد عرب لیگ میں واپسی پر شامی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ناصر کنعانی نے پیر کے روز کہا کہ اسلامی ممالک کے اختلافات کو حل کرنے اور آپس میں اتحاد کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور علاقائی مسائل میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لیے زمین تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے طرز عمل کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2011 میں عرب لیگ نے اس تنظیم میں شام کی رکنیت معطل کر دی اور اس عرب ملک پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کر دیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu