ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج بروز بدھ اپنے شامی ہم منصب کی دعوت پر شام کے دو روزہ دورے پر دمشق پہنچ گئے جہاں شامی صدر بشار اسد نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے؛ اس کے بعد دونوں صدور نے پریڈ کا مشاہدہ کیا اور دونوں فریق کے اعلیٰ سطحی وفود کا تعارف کرایا گیا۔
اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سطح وفود کی مشترکہ نشست دونوں صدور کی قیادت میں منعقد ہوں گی۔