3 مئی، 2023، 2:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85100599
T T
0 Persons

لیبلز

شامی قوم پابندیوں اور دھمکیوں کے باجود کامیاب ہوگئی: ایرانی صدر

تہران، ارنا - ایران کے اسلامی صدر نے کہا: شام کی حکومت اور قوم نے بڑی مشکلات اور مسائل پر قابو پالیا اور دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

 یہ بات ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جنہوں نے شام کے دو روزہ دورے پر ہے، آج بروز بدھ شامی صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

رئیسی نے کہا کہ بہت سی علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیاں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو متاثر نہیں کر سکیں اور آج مزاحمت  اور ایران اور شام کے موقف کی پوزیشن پوری طرح سے ثابت ہو چکا ہے۔

اس موقع پر بشار اسد نے بھی شام میں دیرپا امن کے قیام اور تعمیر نو کے لیے  ایران کا اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور قوم اپنے ایرانی بھائیوں کی مدد کو فراموش نہیں کرے گی۔

ایران اور شام کے صدور نے دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ تہران اور دمشق کے تعلقات مشرق وسطیٰ میں شدید سیاسی اور سیکورٹی کشیدگی کے باوجود مشکل ادوار میں بھی مستحکم رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

http://twitter.com/Irna_Urdu-

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .