تہران، ارنا – شامی اخبار 'الوطن' کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی قریب مستقبل میں شامی دارالحکومت دمشق کا دورہ کریں گے۔

اس اخبار کے مطابق ایرانی صدر آئندہ ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گـے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر اپنے دو روزہ دورہ دمشق کے دوران "بشار الاسد" سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی اقتصادی شعبے میں تعاون کے کئی منصوبوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

یہ دورہ 12 سالوں بعد ایک ایرانی صدر کا پہلا دورہ شام ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu