یہ بات امیر سعید ایروانی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم شام کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے خطے اور دنیا بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ شام کے سفارتی تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان تعلقات کی مضبوطی پناہ گزینوں کی محفوظ اور پائیدار واپسی کی سہولت کا باعث بن سکتی اور ہم ان کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور انسان دوستانہ تنظیموں کی سنجیدہ کوششوں کے باوجود شام میں انسانی صورتحال خاص طور پر 6 فروری کے زلزلے کے بعد نازک ہے۔
ایروانی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جارحیت اور دہشت گردانہ حملوں کے ذریعے اسرائیلی حکومت کی جانب سے شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں نے شام میں عام شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔