تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور شام کےدرمیان سالہا سال کے دیانتدارانہ تعاون اور تاریخ ساز مزاحمت کے سائے میں عالمی اور علاقائی نظم آزاد اور خود مختار قوموں کے مفاد میں قائم ہو رہا ہے۔

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صدر بشار اسد کے نام ایک پیغام میں شام کے قومی دن کے موقع پر شام کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کےدرمیان سالہا سال کے دیانتدارانہ تعاون اور تاریخ ساز مزاحمت کے سائے میں عالمی اور علاقائی نظم آزاد اور خود مختار قوموں کے مفاد میں قائم ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے امید ہے کہ حکام کی کوششوں اور موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کی ترقی اور گہرائی کا مشاہدہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu