فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت کی دہشت گرد فوجیوں نے نیتن یاہو اور صہیونی انتہا پسند حکومت داخلی سلامتی کے وزیر " ایتامار بن گویر " جیسے انتہا پسند وزراء کی حمایت کے ساتھ عوام پر بدھ کی صبح مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں پر حملہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اب تک چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں اور بعض غیر سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصلی القبلی پر اسرائیلی قابض فوج کے وحشیانہ حملے میں کم از کم 80 فلسطینی نمازی زخمی ہوئے ہیں۔