یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے عمانی ہم منصب بدر بن البوسعیدی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے ایران عمان تعلقات اور اہم علاقائی اور یین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان ہمیشہ ایران کا ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات عزت مآب سلطان ھیثم بن طارق السعید کے دورہ تہران سے مزید مضبوط ہوں گے۔
بدر البوسعیدی نے کہا کہ خطے کے ممالک مل کر کام کر کے علاقائی ترقی کے طویل راستے کو مختصر کریں گے۔