اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2023 - 11:24

تہران، ارنا - پاکستانی دارالحکومت سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

پاکستان کے علاوہ بھا رت،  افغانستان ، چین، تاجکستان ، ازبکستان ، قازقستان اور کرغزستان  میں بھی زلزلےکے  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu