ولادیمیر پیوٹن اور شی جین پینگ نے جوہری معاہدے کی جلد از جلد بحالی پر زور دیا۔
فریقین ایرانی جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی فوری بحالی کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں، وہ تمام متعلقہ فریقوں سے سیاسی فیصلے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے مذاکرات کے مثبت نتائج میں آسانی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں جو بات چیت کو برقرار رکھنے سے حاصل ہوئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2023 - 11:14
تہران، ارنا- روس اور چین کے صدور نے ایک بیان کے ذریعے ایرانی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔