تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں ہونے والے مظاہروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کا سبق صرف اور صرف دوسروں کے لیے ہے اور وہ اس پر عمل نہیں کرتے جس کی وہ تبلیغ کرتے ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے فرانس کی پولیس پر اس ملک میں انسانی حقوق اور مظاہرین کے حقوق کا احترام نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ یہ اس بات کی ایک عام مثال ہے کہ "یورپ کے باغ" میں انسانی حقوق کا احترام کیسے کیا جاتا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں ایسی چیزوں کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرس میں ہزاروں افراد نے ہفتہ کے روز سینیٹ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی منظوری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu