حسین امیر عبداللہیان نے ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے رافائل گروسی کے ساتھ تہران میں وزارت خارجہ کی عمارت میں ملاقات کی۔
گزشتہ روز گروسی ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کی دعوت پر ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے تہران پہنچے تھے۔
گروسی اور اسلامی کے درمیان ملاقات کا پہلا دور جمعہ کی شام کو ہوا اور بات چیت کا دوسرا دور آج بھی جاری رہا۔
اس دو روزہ دورے کے دوران گروسی نے اعلیٰ سطحی ایرانی حکام سے ملاقات کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu