یہ بات رافائل گروسی نے تہران کے دو روزہ دورے کی واپسی کے بعد ویانا میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے تہران کے دورے اور ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیف گارڈ کے مسائل کے حل میں ایک واضح تفہیم پر پہنچ گئے۔
گروسی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آگے بڑھنے کے لیے ایک عمومی فریم ورک حاصل کیا ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے سیف گارڈ کے سیاسی دعوؤں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایران کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں معمولی تکنیکی مسائل پر بات نہیں کی گئی بلکہ تعاون کی سطح پر بات کی گئی ہے اور اب وہ وقت آگیا ہےکہ ہم ایک ٹھوس نتیجے تک پہنچنیں ۔ میرے خیال میں ہم اس سلسلے میں ایک واضح تفہیم پر پہنچ گئے ہیں تاکہ ہم جلد ہی ٹھوس اقدامات شروع کر سکیں۔
رافائل گروسی جمعہ کے روز ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کی دعوت پر تہران پہنچے جنہوں نے ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کی۔
آپ کا تبصرہ