اجراء کی تاریخ: 6 فروری 2023 - 10:36

تہران، ارنا – صبح 4 بجے 17 منٹ میں ترکی میں  7.9 شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے۔

کچھ منٹ پہلے ترکی میں صبح 4 بجے 17 منٹ میں  7.9 شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے ۔

ترکی کے سرکاری میڈیا نے ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 بتائی ہے۔

یہ زلزلہ ترکی کے جنوب میں صوبہ قہرمان مرعش کے شہر بازارجیق میں آیا۔

یہ زلزلہ ترکی اور شام کی سرحد پر آیا۔ جس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی۔

الجزیرہ چینل نے شام کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اس زلزلے میں کم از کم 99 افراد ہلاک اور 334 زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی میدیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں زلزلے کے نتیجے میں 76 افراد ہلاک اور 440 زخمی ہوئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu