تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑی"حسن یزدانی"  زگریب میں عالمی ٹورنامنٹ میں 86 کلوگرام کے زمرے میں اپنے تیسرے میچ میں امریکی نمائندے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عالمی فری اسٹائل کشتی میچز آج (بدھ) سے باضابطہ طور پر زگریب میں شروع ہوئے اور اتوار  تک جاری رہیں گے۔ اس مقابلوں کے پہلے روز رضا اطری نے 57 اور 61 کلوگرام کے زمروں میں 65، 70 اور یونس امامی نے 74 کلوگرام کے زمروں میں اور حسن یزدانی نے بھی 86 کلوگرام کے زمرے میں  اپنے حریفوں کے خلاف مقابلہ کیا۔

ایرانی نامور کھیلاڑیوں میں سے ایک حسن یزدانی ہے جس کے پاس 2016 کے ریو اولمپکس کا طلائی تمغہ اور 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کا چاندی تمغہ ہے ،انہوں نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی کو 10 -0 کے نتیجے کےساتھ ہرادیا۔

 یزدانی نے دوسرے اور ایک کوارٹر فائنل کے مرحلوں میں 0-11 کے نتیجے کے ساتھ آذری حریف کو ہرا کر سیمی فائنل کے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے سیمی فائنل میں امریکی حریف کو 10-0 کے ساتھ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

یزدانی آج رات فائنل کے مرحلے میں جاپانی حریف کے سامنے میدان میں اتریں گے۔

دوسرے ایرانی کھیلاڑی رضا اطری نے 61 کلوگرام کے زمرے میں پہلے، سیمی فائنل کے مرحلوں میں اپنے جارجیا اور ہنگری کے حریفوں کو شکست دے دی اور فائنل کے مرحلے کیلیے ترکی اور منگولیا کے حریفوں کے خلاف کھیلیں گے۔

ایک اور ایرانی پہلوان یونس امامی نے بھی ان مقابلوں میں 74 کلوگرام کے زمرے میں پہلے، دوسرے، ایک کوارٹر فائنل کے مرحلوں میں ترتیب میں جاپانی، اسلواکیہ اور امریکہ کے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu