تہران۔ ارنا۔ ایران اور پاکستان کی تجارتی ترقی کی تنظیموں نے باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، تجارتی تعلقات کو ہموار کرنے اور مشترکہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے مقصد سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کو دو طرفہ تجارتی برادری کی جانب سے پذیرائی ملی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب آج شام کو کراچی شہر میں ایران کی خصوصی نمائش کے پہلے دن کے موقع پر صوبہ سندھ کے وزیر سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ علیرضا پیمان پاک اور ان کے پاکستانی ہم منصب زبیر موتی والا نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کے علاوہ کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی نمائش "میڈ ان ایران" کے عنوان سے آج سے شروع ہوئی اور بدھ تک جاری رہے گی۔

 ایران کے مختلف صوبوں سے تقریباً 50 کمپنیاں صنعتی شعبوں اور تجارتی خدمات میں موجود ہیں جن میں پلاسٹک اور پولیمر میٹریل، فوڈ انڈسٹری، اسٹیل انڈسٹری، کاپر، پاور پلانٹ اور تعمیراتی خدمات، ٹربائن اور ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی صنعت شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu