ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج بروز ہفتہ شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کی شام اپنے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ کے نقطہ نظر سے خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے یمن ، یوکرین، افغانستان کی صورتحال اور جوہری مذاکرات کے مسئلے اور فسادات میں بعض ممالک کی مداخلت کے موضوع پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیز جعلی ملک اسرائیل یا مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی حکومت کے قیام کی وجہ سے ہم نے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔