تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کچھ لمحات پہلے دورہ شام روانہ ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" شامی حکام سے ملاقات اور گفتگو کیلئے کچھ لمحات پہلے بیروت سے دمشق روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ امیرعبداللہیان نے دورہ بیروت کے موقع پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ، لبنان کے وزیر خارجہ، اسپیکر، وزیر اعظم اور زیاد النخالہ سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ شام کے موقع پر اپنے شامی ہم منصب "فیصل المقداد" سمیت صدر بشار اسد اور شام کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu