تہران، ارنا -  حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی روشنی دنیا میں چمکتی رہے گی۔

یہ بات شیخ نعیم قاسم نے آج بروز جمعہ شہید قاسم سلیمانی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  لبنان میں مزاحمت ایک خیال سے بڑھ کر اس ملک میں طاقت کے ستونوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ آج مزاحمت نے (صہیونی کے چنگل سے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرایا اور امریکہ کو "نہیں"کا جواب دیا۔

انہوں نے آج لبنان میں مزاحمت بہت مضبوط ہے اور سہولیات اور افواج کے لحاظ سے ایک خاص مقام پر ہے اور یہ جنگ کی ضرورت ہے ۔  ہم اپنی نسلوں کو بچنے اور کامیابی کیلیے خود اپنے پختہ ارادے اور عزم کے ساتھ اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ  لبنان کے90% بحرانوں کی وجہ صیہونی حکومت ہے اور امریکہ کھلم کھلا طور پر اعلان کرتا ہے کہ وہ اس حکومت کی سلامتی اور بقا کی حمایت کررہا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے فلسطین اور دیگر ممالک میں تمام مقبوضہ سرزمین کو آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ فلسطین خطے اور دنیا کے ہر باعزت اور آزاد انسان کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کے بارے میں کہا کہ وہ ایک عام انسان نہیں تھے بلکہ اللہ پر ایمان اور ولایت فقیہ(ایرانی سپریم لیڈر) کی اطاعت کی وجہ سے ایک غیر معمولی انسان تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu