تہران۔ ارنا۔ لبنان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی جنگی اور سفارت کاری دونوں میں ماہر تھے اور یہ اعلی ترین شہید، جہاد اور قربانی کی علامت تھے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مجتبی امامی" نے لبنان کی النور ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہید لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی ایک جنگجو اور سفارت کار تھے اور دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان نے سفارت کاری کے میدان میں شہید سلیمانی کی مہارت کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت کا ایرانی قوم پر گہرا روحانی اثر ہوا۔

ایرانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت سب سے بڑے شیطان اور بدترین لوگوں کے ہاتھوں ہوئی اور اس سے اس شہید کی پاکیزگی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی جہاد اور قربانی کی علامت تھے اور ان کے جنازے میں ملیون ایرانیوں نے شرکت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu