آبادان، ارنا – آئی آر جی سی نیوی فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم ملک کے پانی اور مٹی پر کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے اور جارحین سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بات جنرل علیرضا تنگسیری نے جمعرات کے روز ایرانی جنوبی شہر آبادان میں 'اروند کنار' کے سرحدی مقام کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی کی بحریہ خلیج فارس کے شمال مغرب میں اروند کنار کے پانیوں میں بحری جہازوں، افواج کی آپریشنل مشق کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

جنرل تنگسیری نے مزید بتایا کہ ہماری افواج نے کئی بار دشمنوں کے سامنے اپنی تیاری ظاہر کی ہے اور اب ہم اروند کنار کے پانیوں میں جہازوں اور افواج کی مشق کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اگر دشمن اپنے وطن کے کسی بھی کونے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھے تو ہم بھی ان کا سخت اور منہ ٹور جواب دیں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu