یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز افغانستان کی یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس خبر سننے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امید کرتا ہے کہ افغانستان کے متعلقہ حکام رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ تمام سطحوں میں اس ملک کی لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کے لیے موقع فراہم کریں گے۔
افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے چھٹی جماعت سے اوپر کے سکولوں کے دروازے لڑکیوں کے لیے بند کر دیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu