تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز افغان بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ حملے کے تسلسل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغانستان کے علاقے سمنگان میں ایک اسکول اور اس ملک کے اسلامی حزب کے دفتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مسلسل دہشتگردانہ حملوں کا نتیجہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام ہے جو اس ملک کے عوام اور خطے کے مفادات کے منافی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگردی سے موثر مقابلے کرنے کے لئے علاقائی باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu