اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2022 - 11:14

تہران- ارنا- صہیونی ریاست کے قطر کے ورلڈ کپ کو اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے کی ناکامی عرب کارٹونسٹوں کے لیے ایک ہتھیار بن گئی ہے اور انہوں نے اپنے فن پاروں اس کپ میں صہیونی صحافیوں کے بائیکاٹ اور اس ریاست کی مخالفت کو کیریکیچرکی شکل میں تصویر کشی کی ہے۔


ارنا رپورٹ کے مطابق، ان دنوں خطے میں سوشل نیٹ ورکس اور عربی زبان کے ذرائع ابلاغ پر اسلامی ممالک کے ناظرین اور صہیونی صحافیوں کے درمیان پرتشدد تصادم اور ان کے بائیکاٹ اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ویڈیو فائلوں کو بڑے پیمانے پر دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ تماشائی جہاں بھی صیہونی رپورٹر کو دیکھتے ہیں، وہ فلسطین کے نعرے لگاتے ہیں اور سٹیڈیم کے باہر اور اندر فلسطینی پرچم لہراتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu