لبنان کے اخبار 'الاخبار' نے میڈیا کی نظروں سے دور شامی صدر بشار الاسد کی متعدد شامی میڈیا اور محققین کے ساتھ ملاقات کا اعلان کیا جس میں شام سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں بشار اسد نے شام کے اتحادیوں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی کی ہے اور اس کے علاوہ اقتصادی اور عسکری کے لحاظ سے شام کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ شام کے تعلقات کے بارے میں بھی کہاکہ ہم نے حزب اللہ کی حمایت کی ہے اور کرتے رہین گے اور یہ حمایت جاری رہے گی کیونکہ حزب اللہ ہمارا تزویراتی اتحادی ہے۔
بشار اسد نے لنبان کے موجودہ حالات اور اس کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک شام کا اصل حامی ہے اور اس کا استحکام شام کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا کہ ترکی نے دمشق کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے لیکن بات صرف کافی نہیں ہے ترکی کو عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔