پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ منگل کی صبح شام میں پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیروں میں سے ایک کرنل داود جعفری کو صیہونی ایجنٹوں نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں ایک دھماکہ خیز آلہ سے شہید کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے اس دہشت گردانہ جرم کے خلاف ایران کا ردعمل زبردست ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2022 - 11:29
تہران، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس کے ایک اعلیٰ افسر کرنل داود جعفری ناجائز صیہونی ریاست کے ہاتھوں اس وقت شہید ہو گئے جب شام کے شہر دمشق قریب سڑک کے کنارے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹ گئی۔