تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی کے شہر استنبول کے استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکہ جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے گئے ہیں، کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے ملک اور قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ترکی میں اتوار کو دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، ایران دوست اور برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی سب دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکی کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu