تہران، ارنا – ایرانی شہر زاہدان کے امام جمعہ نے رہبر معظم انقلاب کے نمائندے کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

زاہدان کی مسجد مکی کے امام جماعت عبدالحمید اسماعیل زہی نے اتوار کے روز علامہ حاج علی اکبری کے دورے صوبے سیستان و بلوچستان کے موقع پر ان  کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بعض سنی علماء اور پروفیسرز نے شرکت کی اور حالیہ اور بدامنی واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، علامہ محمد جواد حاج علی اکبری نے اتوار کے روز اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ صوبے سیستان و بلوچستان کا دورہ کیا۔
حاج علی اکبری صوبے کے عمائدین اور مختلف گروہوں کے ساتھ سیستان اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے رہبر انقلاب اسلامی کے عظیم اقدامات کے بارے میں گفتگو کرنے والے ہیں۔
 وہ حالیہ واقعات کے متاثرین اور شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu