تہران، ارنا – ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے منشیات کی تقسیم کے ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کی شناخت اور تباہی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ ملک میں غیر ملکی شہریوں کے استعمال سے ہر روز تقریباً 300 سے 400 کلوگرام منشیات کو تقسیم کرتا تھا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کے خفیہ اقدامات سے، منشیات کی تقسیم کاایک وسیع بین الاقوامی نیٹ ورک کو شناخت اور تباہ کردیا گیا۔

اس بین الاقوامی نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کے استعمال کے ذریعے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بیڑے اور پیشہ ورانہ طریقوں کو اپناتے کے ساتھ مشرقی سرحدوں سے دوسرے صوبوں میں منشیات کی بڑی کھیپوں کو منتقل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu