ایرانی صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے الگ الگ پیغامات میں ایرانی گریکو رومن کشتی اور ساحلی فٹ بال ٹیموں کی فتح پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہماری ٹیموں کے کوچز، کھلاڑیوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر 2022 کے بین البراعظمی بیچ ساکر کپ کی چیمپئن بن گئی۔
ایرانی گریکو رومن ٹیم نے بھی اتوار کو باکو میں میزبان آذربائیجان کو شکست دے کر 2022 کا گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔