اس بیان میں آیا ہے کہ غاصبوں کے سیاہ پس منظر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت کی بنیاد فلسطینی قوم، سرزمین اور مقدسات اور امت اسلامیہ کے خلاف دہشتگردی، قتل و غارت جیسے جرائم پر ہے۔
حماس نے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے لیڈروں کے خلاف مقدمہ چلانے اور سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصبوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی، عربی اور بین الاقوامی کوششوں کی ہم آہنگی اور غاصبوں کو بدنام کرنے کی ضرورت ہے۔