تہران، ارنا – روسی صدر ولاڈیمیر پیو ٹن نے ایرانی صدر کے نام ایک پیغام میں شیراز کے حرم شاہچراغ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کیلیے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر پیوٹن نے شیراز میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، کے ایک دن بعد

اپنے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی کے نام ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون کےفروغ لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu