ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ کایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح کو کویت کی حکومت کے نئے وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی میں پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی ترجیح کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
کویت کے وزیر خارجہ نے بھی اس مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کویتی حکومت مقیم ایرانی باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
شیخ سالم الصباح نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو بہترین تعلقات تک پہنچنے کےمقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کویت علاقائی ممالک کی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کیلیے پائیدار تعلقات کے فروغ کے در پے ہیں جس سے دونوں ممالک کے حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔