ارنا نے یورپی کمیشن کی ویب سائٹ یورو اسٹاٹ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ رواں عیسوی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران، ایران اور یورپی یونین کے 27 اراکین کے درمیان تجارتی لین دین کی مجموعی شرح 3 ارب 403 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران، ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی لین میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشستہ سال کے دوران، دونوں فریقین کے درمیان تجارتی لین کی مالی شرح 2 ارب 649 ملین یورو تھی۔
اسی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے جنوری سے اگست تک 727 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران سے درآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یورپی یونین نے 555 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران سے درآمد کی تھی۔
نیز یورپی یونین نے پچھلے 8 مہنیوں کے دوران، 2 ارب 676 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کیا ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یورپی ممالک نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 2 ارب 94 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کی تھی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu