شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قابض فوج نے شامی گندم اور تیل پر مشتمل 92 ٹرکوں کو چرا لیا اور اس سامان کو غیرقانی الولید کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا۔
حسکہ کے مشرق میں واقع گاؤں الیعربیہ کے مقامی ذرائع نے سانا کے رپورٹر کو بتایا کہ امریکی قابض افواج کے 34 ٹرک شامی گندم اور تیل چوری کرکے شامی جزیرے سے نکل گئے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض افواج کے ذریعے چوری شدہ تیل سے بھرے 58 ٹینکرز پر مشتمل ایک اور کھیپ کو غیر قانونی محمودیہ کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا گیا۔
1396 ہجری شمسی میں شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد، امریکی افواج نے براہ راست اس گروہ کی جگہ لے لی اور داعش کی بجائے شام کا تیل نکالنا اور چوری کرنا شروع کر دیا۔