صدر رئیسی نے بدھ کے روز آستانہ روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی علاقائی اور غیر علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان کے دارالحکومت میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون ہم آہنگی، اچھی ہمسائیگی اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ سی آئی سی اے جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون سے ایران کو ایشیا کے اقتصادی ڈھانچے کے ساتھ اچھے روابط استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل ایک طاقتور ملک کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار دوسرے ایشیائی ممالک کے لیے ایک موقع ہو سکتا ہے جو امن، استحکام اور سلامتی کا باعث بنتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu