تہران۔ ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری کے امور نے تہران اور مسقط کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کی پیروی کرنے کیلئے عمان کا دورہ کیا۔

 ارنا رپورٹ کے مطابق، "مہدی صفری" نے دورہ عمان کے موقع پر اس ملک کے حکام سے ملاقاتوں میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور ٹرانزٹ اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس دورے کے موقع پر عمان کے مرکزی بینک کے سربراہ "طاہر العمری"، نائب وزیر خارجہ برائے سفارتی امور "شیخ خلیفہ الحارثی" اور عمان کی سرمایہ کاری کی تنظیم کے سربراہ "عبدالسلام المرشدی" سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور ٹرانزٹ اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu