تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایران اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے صفحات دیکھیں گے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز اپنے تاجک ہم منصب امامعلی رحمان کے نام اپنے ایک پیغام میں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ثقافتی، تاریخی، تہذیبی اور لسانی مشترکات کے پیش نظر باہمی مفادات کے تحفظ اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے فریم ورک کے اندر تعاون کے نئے صفحات دیکھیں گے۔

ایران میں تاجکستان کا ثقافتی ہفتہ 14 سال کی تعطل کے بعد رواں ہفتے منگل کے روز تہران میں واقع عباس آباد کے ثقافتی اور سیاحتی علاقے میں ایران اور تاجکستان کے ثقافتی وزراء کی موجودگی میں شروع ہوا۔

اس ثقافتی پروگرام میں فنکارانہ گروپوں کی پرفارمنس شامل ہیں جن میں تھیٹر گروپس، میوزک گروپس، تاجک شاعروں کے اشعار پڑھے گئے اور اس ملک کے پینٹنگز، تصویروں، دستکاریوں اور قومی ملبوسات کی نمائش تہران کے علاوہ شیراز اور تبریز میں بھی ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu