یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز یوکرائنی حکام کے اس تبصرے کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائنی حکام نے دعوی کیا کہ روسی فوج نے روس اور یوکرین تنازعہ میں ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹس کو بے بنیاد اور غلط سمجھتا ہے اور ان کی تصدیق نہیں کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں تنازع کے آغاز سے ہی، اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ فعال غیر جانبداری، جنگ کی مخالفت اور تشدد سے گریز کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کے سیاسی حل کی ضرورت کی اپنی اصولی اور واضح پالیسی کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ مہینوں میں اپنے روسی اور یوکرائنی ہم منصبوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں اور رابطے کیے ہیں جن میں انہوں نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور اس عمل میں ایران کی مدد کے لیے تیار رہنے کا اظہار کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu