ایرانی خواتین کی الیش ٹیم(بیلٹ کے ساتھ کشتی) نے گزشتہ روز ترکی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی خانہ بدوش گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ کلاسیکل کے شعبے میں ایرانی خواتین ٹیم نے پہلی پوزیشن اور فری اسٹائل الیش کے شعبے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں ایرانی مردوں کی ٹیم نے بھی ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیے۔