قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فرانسیسی میگزین "لوپوئن" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "ایران ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے" اور پھر انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر عرب رکن ممالک جو اس ملک کے دشمن ہیں، سے ایپل کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ "مذاکرات" کریں۔
قطری امیر نے بتایا کہ ہم خلیج فارس تعاون کونسل کے تمام اراکین اور ایران کو مذاکرات کی ترغیب دیتے ہیں۔ بلاشبہ کچھ اختلافات موجود ہیں، لیکن ہمیں براہ راست ایرانیوں کیساتھ اور اجنبیوں کی مداخلت کے بغیر ان تنازعات کے حل پر بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے بارے میں کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی سرکاری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہم اپنے امریکی اتحادیوں اور ایرانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے۔