تہران۔ ارنا- پرتگال کی پورٹو فٹ بال کلب نے اپنے ایرانی فٹبالر "مہدی طارمی" کی شاندار کارگردگی سے شاویز کی ٹیم کو شکست دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پریمیئر لیگ کے چھٹے ہفتے کے اہم ترین میچوں میں سے ایک میں پورٹو فٹبال ٹیم شاویز کے خلاف ایک اہم ہوم میچ میں میدان میں اترگئی جو اپنے حریف کو تین گول سے شکست دے کر ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔

ہیڈ کوچ "کونسیسائو" کے کھیلاڑی، جنہیں اس میچ میں ٹاپ پر پہنچنے کے لیے تین پوائنٹس کی بہت ضرورت تھی، نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ اور میچ کے تیسرے منٹ میں ان کے ایرانی سٹار مہدی طارمی نے ایک گول کیا۔

لیکن اس کھیل میں طارمی کی شاندار صلاحیتوں کی یہ انتہا نہیں تھی، اور اس نے اوانیلسون کو اپنی ٹیم کے دوسرے گول کے لیے معاونت فراہم کی اور وہ اپنی ٹیم کے تیسرے گول پر اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہے، جو فرانکو نے کیا تھا۔

اس ایرانی کھیلاڑی نے اعلی کارکردگی کے بعد 84 ویں منٹ میں اپنی جگہ کو بورگس کو دے دیا۔

واضح رہے کہ پورٹو نے اس نتیجے سے 15 پوانٹس کا حصول کرلیا اور بنفیکا سے تین پوائنٹس کے فاصلے کی فرق سے ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز